Time 30 نومبر ، 2021
کاروبار

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نومبر کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی۔

آٹا، تیل، گھی، چینی، گوشت، دودھ، انڈے، آلو اور ٹماٹر مزید منہگے ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بجلی، موٹر فیول اور دواؤں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 3 فیصد تھی۔

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مئی 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل فیگرز میں چلی گئی۔ نومبر 2021 میں مہنگائی 11.5 فیصد پر پہنچ گئی، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی 12 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.9 فیصد پر پہنچ گئی۔

نومبر میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 131.64 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 10.87، ککنگ آئل 9.71، سبزیاں 10.46، انڈے 10.19، گوشت 2.63 فیصد مہنگا ہوا۔

اعداوشمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تازہ دودھ 2.33، چینی 1.43 فیصد مہنگی ہوئی، ادویات کی قیمتوں میں 1.63 فیصد ، بجلی 8.32 فی صد ،کنسٹرکشن اِن پُٹ آئٹمز 1.99 فیصد مہنگے ہوئے۔

نومبر میں ماہانہ بیناد پر  پیاز 7.97 فیصد، چکن 4.34، دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں سالانہ بنیاد پر گھی 58.28 فیصد ، کوکنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 10.26، آلو 17.66 فیصد ، بجلی چارجز 47.87 فیصد، موٹر فیول 40.81 فیصد بڑھے جبکہ نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں ادویات کی قیمتوں میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بیناد پر پیاز 37.68 ،آلو 17.66 ،دال مونگ 27.03 فی صد سستی ہوئی ۔

مزید خبریں :