Geo News
Geo News

Time 30 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ کو سر پر مار کر بیچ سڑک پر لوٹ لیا گیا

اداکارہ سے فون چھیننے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا— فوٹو:فائل
اداکارہ سے فون چھیننے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ نکیتا دتا کوممبئی میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نکیتا دتا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی روڈ پر شام 7:45 پر جارہی تھی کہ دو افراد موٹر سائیکل پر میرے پیچھے آئے اور سر پر مارا جس سے میں تھوڑی دیر کیلئے سن ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی لمحے موٹرسائیکل پر بیٹھے دوسرے شخص نے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا اور پھر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے فون چھیننے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ نکیتا دتا نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’کبیر سنگھ‘ اور ’مسکا‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔