01 دسمبر ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا پر اب کترینہ اور وکی کوشل کے شادی کے مقام کے حوالے سے ایک اور رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی شہر راجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ میں بالی وڈ شخصیات کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں اداکار جوڑی کے لیے پرتعیش ہوٹل بک کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہوٹل میں اداکار جوڑی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ 6 دسمبر سے 11 دسمبر تک قیام کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی کے لیے راجستھان کے سب سے مہنگے ریزورٹ میں راجا من سنگھ سوٹ بُک کیا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
وکی اور کترینہ کی شادی کے لیے بک کیا گیا سوٹ گارڈن اور ایک سوئمنگ پول کے خوبصورت نظاروں پر مشتمل ہے، اداکار جوڑی کی جانب سے بکنگ کے بعد ہوٹل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔