Time 01 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

2021 میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ اور او ایس ٹی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

خدا اور محبت کے سیزن تھری نے شروعات سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کیا/ فوٹو ڈرامہ پوسٹر
خدا اور محبت کے سیزن تھری نے شروعات سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کیا/ فوٹو ڈرامہ پوسٹر

یوٹیوب پاکستان نے  2021  کی مقبول ترین ویڈیوز  کا اعلان کر دیا جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔

2021 میں یوٹیوب پاکستان نے متعدد ویڈیوز کا مشاہدہ کیا جو ملک میں انتہائی مقبول تھیں اور پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر چھائی ہوئی تھیں جس کے  مطابق اس سال جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ نے مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے جب کہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی اس  شاندار تخلیق کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری نے شروعات سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ’خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوونگ حاصل کی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) نے  5 ماہ جیسے کم عرصے میں یوٹیوب پر 100ملین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے جب کہ اب 10 ماہ میں او ایس ٹی کے ویوز ایک کروڑ 62 لاکھ ہوچکے ہیں۔

2021: مقبول ترین ویڈیوز

1۔’خدا اور محبت‘

2۔’چپکے چپکے‘

3۔’عشق ہے‘

4۔’ارطغرل غازی‘

5۔’پوگارو (Pogaru) ‘(2021)

6۔’ایزی اینڈ کوئیک کیک ڈیکوریٹنگ ٹیوٹورئیلز فار ایوری ون

7۔’بھڑے جمپس آف بالکونی؟! 

8۔’کڑیاں جوان باپو پریشان‘

9۔’مس انڈیا 2021‘ 

10۔’اسپیک انگلش وِدھ کڈز

پاکستان میں ویڈیوز کی فہرست میں میوزک کی اقسام میں زیادہ مکس میوزک اسٹائل شامل ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘، موسیقی راحت فتح علی خان برائے’ہر پل جیو‘ میوزک کی ویڈیوز کی فہرست میں چھایا رہا۔

2021 کے مقبول ترین میوزک ویڈیوز

1۔’خدا اور محبت‘

2۔’لٹ گئے‘

3۔’سیاں جی‘

4۔’چھوڑ دیں گے‘

5۔’8ریفلاں‘

6۔’بادشاہ‘

7۔’عشق ہے‘

8۔’پانی دی گل‘

9۔’بارش کی جائے‘

10۔’تو شاعر بنے گی‘

مزید خبریں :