Time 01 دسمبر ، 2021
پاکستان

پی ایس پی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے، بل کوکالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے،  ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ریاست کے خلاف کام کر  رہی ہے، کیا سندھ آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی جاگیرہے؟ جس ملک میں سینیٹر، ایم این اے بکتا ہو، کیا وہاں کونسلرنہیں بکے گا ؟

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو 'را' کے تسلط سےاس لیے آزاد نہیں کرایا کہ آصف زرداری کو دے دیا جائے، ہم 2013 کے بلدیاتی قانون کو نہیں مانتے، بلدیاتی قانون میں جو اختیارات تھے وہ مزیدکم کیےگئے ہیں۔

 ملک میں جاری مہنگائی پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف ایک ہفتے کےدوران تین خودکشیاں ہوئیں،  مہنگائی اوربیروزگاری کے باعث عوام پریشان ہیں، مہنگائی کابم گرائیں گےتو لوگ خودکشیاں ہی کریں گے۔

مزید خبریں :