Time 01 دسمبر ، 2021
کاروبار

مِنی بجٹ تیار ہے، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ تیار ہوچکا ہے، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے، کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔ 

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز  ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا۔ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ  برقرار  رہے گی۔

مزید خبریں :