Time 01 دسمبر ، 2021
پاکستان

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ان کی جگہ اب شوکت ترین سینیٹر بنیں گے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز لگایا جائے گا۔

مزید خبریں :