Time 02 دسمبر ، 2021
پاکستان

ای وی ایم پر زبردستی الیکشن کرایا تو ٹی ایل پی ماڈل اپنائیں گے: رانا ثنا کی دھمکی

لاہور: (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ﷲ نے کہا کہ ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ ہم ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کرانے کا معاملہ پالیسی امور میں آتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے۔

مزید خبریں :