پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2021

کیا الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا معاملہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں زیربحث آیا؟

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

شبلی فراز نےجیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ کابینہ میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ کابینہ میں کچھ وزرا نے اس وقت ڈسکس کیا جب وزیر اعظم نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے محمد زبیر  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ فیصلے کرلے اور وزیراعظم کو پتہ بھی نہ ہو۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  الیکشن اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) پر نہیں ہوتے تو حکومت اس کے لیے فنڈز نہیں دے سکے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ  الیکشن کمیشن کو صرف وہاں فنڈز ملیں گے جہاں انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے کیونکہ قانون صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کو مانتا ہے۔

مزید خبریں :