کیا راکھی ساونت کے شوہر سلمان خان کےکیمرا مین ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری رئیلیٹی شو بگ باس میں ہوئی/ فائل فوٹو
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری رئیلیٹی شو بگ باس میں ہوئی/ فائل فوٹو

بالی وڈ  اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری رئیلٹی شو بگ باس میں ہوئی۔

راکھی کی شادی کے بعد یہ ان کے شوہر کی پہلی عوامی جھلک تھی اور اس دوران راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کا رتیش سے پہلی مرتبہ رابطہ واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے ہوا  تھا۔

دوسری جانب  رتیش نے بھی  میزبان سلمان خان کے مختلف سوالوں کے جواب دے کر اپنی شناخت سے متعلق کچھ انکشافات کیے۔

رتیش نے بتایا کہ ان کا تعلق بھارتی شہر بہار سے ہے لیکن وہ کام کے سسلے میں بیلجیئم میں مقیم ہیں۔

رتیش کے مطابق انہوں نے راکھی سے شادی کو مختلف وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا۔

دوران شو سلمان خان نے ازراہ مذاق راکھی سے سوال کیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ راکھی نے پیسے دے کر اس شخص کو شوہر بنا کر شو میں بلوایا ہے جس پر راکھی کا کہنا تھا کہ نہیں یہ ان کے واحد شوہر رتیش ہی ہیں۔

اس کے باوجود بھی مداح راکھی کے شوہر کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین راکھی اور ان کے  شوہر رتیش کے تعلق اور ان کی شناخت کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے راکھی کے شوہر سلمان خان کے کیمرہ مین ہیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

مزید خبریں :