ویڈیو: تیندوا کلاس روم میں گھس آیا، حملے میں طالب علم زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع چوہدری نہال سنگھ انٹر کالج کے کلاس روم میں  تیندوا گھس آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم پر صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں داخل ہوا، لڑکے نے تیندوے کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر تیندوے نے اسے بازو سے لپک لیا۔

تیندوے نے لڑکے کی کمر کو زخمی کیا، طالب علم کی چیخوں کی آواز پر خطرے کی گھنٹی بجائی گئی جس سے تیندوا خوفزدہ ہوکر کلاس میں ہی ادھر ادھر پھرنے لگا تاہم لڑکے کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ تیندوا جس کلاس میں تھا اس کا دروازہ بند کرکے حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :