Time 02 دسمبر ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں سرکاری اساتذہ کا احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

اسلام آباد میں سراپا احتجاج سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اورملازمین مارچ کرتے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پہنچ گئے۔

شاہراہ دستور کے دونوں طرف مظاہرین کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کےماتحت کرنے کا فیصلہ واپس لینےکا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہناہےکہ میئر کے ماتحت ہونے سے الاؤنسز اور ترقیاں ختم ہوجائیں گی۔

مظاہرین نے مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں طلبہ اور والدین کو بھی احتجاج میں شامل کرکے احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہےکہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

مزید خبریں :