کاروبار
Time 02 دسمبر ، 2021

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس آج 2 ہزار 134 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 234 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی۔ بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 418 ارب روپے ہوگیا ہے۔  

مزید خبریں :