Time 02 دسمبر ، 2021
پاکستان

سپریم کورٹ نے بھی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار دیدیا

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے ایم ڈی کیٹ کےخلاف اپیلیں خارج  کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق طلبہ  نے لاہور اور  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

عدالت نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کےخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضہ ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں، کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔ طلبہ کا مؤقف تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے لیے کالجز میں تیاری نہیں کرائی جاتی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی طلبہ کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔ 

مزید خبریں :