02 دسمبر ، 2021
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی، پشاور بی آر ٹی اور مالم جبہ سمیت جن کیسز پر تنقید ہورہی ہے ان سب پر کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیب میں مالم جبہ کیس میں تحریک انصاف کے 2014 میں کے پی کے وزیر اعلیٰ رہنے والے پرویز خٹک نامزد ہیں جن پر مالم جبہ کی سرکاری زمین غیر قانونی طورپر لیز پر دینے کا الزام ہے۔
پرویز خٹک کی حکومت میں ہی شروع ہونے والے بلین ٹری منصوبے میں مبینہ طور پر 46 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام پر نیب نے انکوائری شروع کی۔
اسی طرح پرویز خٹک کی حکومت میں ہی شروع ہونے والے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر بھی ضرورت سے زائد لاگت کا الزام ہے ۔