پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں معاملات طے پاگئے

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پرتحریک انصاف اوراتحادی جماعت ق لیگ میں معاملات طےپاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ میں طویل مشاورت کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے حوالےسے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پنجاب میں 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹروپولٹین کارپوریشنز ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کا سربراہ لارڈ میئرہوگا جبکہ صوبے کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، جن کےسربراہ ڈسٹرکٹ میئرہوں گے۔

اس کے علاوہ نچلی سطح پرنیبرہڈ اور ویلیج کونسل ہوں گی جبکہ نئے بلدیاتی نظام میں میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :