03 دسمبر ، 2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی۔
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نےکہاکہ اعظم سواتی کو ضروری کام کی وجہ سے کوئٹہ جاناپڑا۔
انہوں نے اعظم سواتی کامعافی نامہ پڑھ کرسنایا جس میں کہاگیا کہ ای سی پی کو مضبوط کرنا ان پرفرض ہے، الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی، اگر کوئی ایسا بیان آیا وہ اس پرمعذرت کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن ارکان نےکہاکہ اعظم سواتی کوحاضرہوناچاہیے،کیس دو ہفتے کیلئے ملتوی کر رہے ہیں، معاملہ زیر التوا ہے لہٰذا 22 دسمبرکو اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری کے معافی نامے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیاگیا ہے۔