بیماری کی وجہ سے اسکول سے غیر حاضر بچوں کی جگہ اب روبوٹ کلاس لیں گے

اس روبوٹ کو بڈی کا نام دیا گیا ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اس روبوٹ کو بڈی کا نام دیا گیا ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

پیرس: فرانس میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اسپتال میں زیرِ علاج بچوں یا گھر پر موجود بیمار بچوں کی کلاس میں نمائندگی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس روبوٹ کو 'بڈی' کا نام دیا گیا ہے اور فرانس 2022 تک ملک بھر کے اسکولوں میں 4,000 بڈی روبوٹس بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، روبوٹ کی کلاس میں بچوں کی جگہ موجودگی کے دوران بچے گھر میں اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے لیکچر میں شریک ہوسکیں گے۔

فرانس کے اسکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ان بچوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی جو کسی بیماری کے باعث اسکول نہیں جاپاتے، اس اقدام سے بیمار بچوں کی تعلیم جاری رکھنے اور ان کو عام زندگی گزارنے میں مدد مل سکے گی۔

اساتذہ نے کہا کہ زندگی چلتی رہتی ہے اور ظاہر ہے کہ اسکول کی تعلیم، ان کے دوست، ان کی زندگی کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :