Time 04 دسمبر ، 2021
پاکستان

پریانتھا کمارا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

گزشتہ روز سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو قتل کردیا تھا— فوٹو: سری لنکن میڈیا
گزشتہ روز سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو قتل کردیا تھا— فوٹو: سری لنکن میڈیا

سیالکوٹ  میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی۔

3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

اب سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت دماغ اور چہرے پر ضرب لگنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد سے پریانتھا کمارا کے جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹیں جبکہ مقتول کے جسم کا 99 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تشدد سے پریانتھا کے ایک پاؤں کے علاوہ جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، پریانتھا کا جگر، معدہ اورایک گردہ بھی متاثر ہوا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریانتھا کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، تشدد سے پریانتھا کمارا کی ریڑھ کی ہڈی بھی تین جگہوں سے ٹوٹی۔

مزید خبریں :