دنیا
Time 04 دسمبر ، 2021

فرانس سمیت کئی یورپی ممالک کا افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کا اشارہ

افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو:فائل
افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو:فائل

فرانس نے کئی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کا اشارہ دے دیا۔

طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل میں امریکا اور یورپ سمیت کئی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں تاہم پاکستان، چین اور روس سمیت چند ممالک کے سفارتخانے کام کررہے ہیں۔

تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس سمیت کئی یورپی ممالک کے افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔

فرانسیسی صدر  نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سےگفتگو  میں کہا کہ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں سکیورٹی مسائل کو حل کرنےکی ابھی بھی ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھاکہ افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :