دنیا
Time 04 دسمبر ، 2021

ایران میں نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زوردار دھماکا سنا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران میں نطنز جوہری پلانٹ کے قریب زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔

 برطانوی خبر ایجنسی نے ایرانی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہےکہ  نطنز  شہر میں جوہری پلانٹ کے قریب زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر تیز روشنی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق  ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے نطنز میں میزائل فائر کیا گیا تھا، یہ میزائل فوری ردعمل فورس کے تجربات کے سلسلے میں فائر کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال جولائی میں بھی نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کی تھی یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ تھا۔

مزید خبریں :