دنیا
Time 05 دسمبر ، 2021

ہراسگی کیس؛ گورنر بھائی کی مدد کرنے پر سی این این کے میزبان ملازمت سے برطرف

کرس کومو نے بھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سےبچنے کے طریقے بتائے تھے: فوٹوفائل
کرس کومو نے بھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سےبچنے کے طریقے بتائے تھے: فوٹوفائل

جنسی ہراسانی کیس میں اپنے گورنر بھائی کی مدد کرنے  پر  امریکی ٹی وی چینل سی این  این  نے پرائم  ٹائم میزبان کو ملازمت سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق کرس کومو (Chris Cuomo ) نے نیویارک کے سابق گورنر اور  اپنےبھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سے بچنے کے طریقے  بتائے تھے، اینڈریو کومو  پر  11 خواتین کو جنسی  ہراساں کرنےکا الزام ہے۔

خیال رہے کہ جنسی ہراسانی کا اسکینڈل  سامنے آنے کے بعد نیویارک کےگورنر اینڈریو کومو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اینڈریو کومو نے   اگست میں نیویارک کےگورنرکاعہدہ چھوڑدیا تھا۔

مزید خبریں :