دنیا
18 اکتوبر ، 2014

کوکین استعمال کرنے پرامریکی نائب صدرکا بیٹاملازمت سےفارغ

کوکین استعمال کرنے پرامریکی نائب صدرکا بیٹاملازمت سےفارغ

واشنگٹن.....منشیات استعمال کرنے پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو امریکی نیوی کی ملازمت سے نکال دیا گیا، امریکی حکام کے مطابق نائب صدر جو بائیڈن کے سب سے چھوٹے بیٹے 44 سالہ ہنٹر بائیڈن کو منشیات استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکالا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا اور اس کا گزشتہ برس ٹیسٹ لیا گیا، جس میں ان کے خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔ دوسری جانب ہنٹر بائیڈن نے ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عمل پر شرمندہ ہیں، تاہم انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کی نیوی میں خدمات انجام دیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ نیول حکام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتے ہیں، ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ہنٹر بائیڈن نے یوکرین کی ایک گیس کمپنی کے بورڈ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مزید خبریں :