ویڈیو: ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہ

طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا جس پر ہم نے یہ فیصلہ کیا، مسافر—فوٹو: سوشل میڈیا
طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا جس پر ہم نے یہ فیصلہ کیا، مسافر—فوٹو: سوشل میڈیا

سڑک کنارے خراب گاڑی یا منی ٹرکس کو لوگوں کی جانب سے دھکا لگاتے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کسی طیارے کو دھکا لگانا کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔

ایسا ایک حقیقی واقعہ نیپال کے بجورا ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، ٹائر پھٹنے سے جہاز  رن وے کے بیچ و بیچ کھڑا ہوگیا جس پر مسافروں نے جہاز سے اترنے اور اسے دھکیل کر ایک طرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا، ائیرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ ملا جس پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو دھکا لگا کر سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

منفرد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں کئی لاکھ صارفین نے دیکھا جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے۔

مزید خبریں :