نورا فتیحی کو حجاب میں دیکھ کر مداح حیران

نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں—فوٹو: نورا/انسٹاگرام
نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں—فوٹو: نورا/انسٹاگرام 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور  رقاصہ نورا فتیحی کی سیاہ لباس میں ملبوس کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پر سیاہ دوپٹہ سر پر لیا ہوا ہے۔ 

کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے تاہم تصاویر میں واضح نہیں کہ آیا یہ لباس ہے یا واقعی انہوں نے برقعہ پہنا ہوا ہے۔

تصویروں کے عقب میں موجود گنبد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا کسی مسجد جیسے سیاحتی مقام پر موجود ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں کسی جگہ کا نام نہیں لکھا البتہ انہوں نے اس مقام کو خوبصورت ترین قرار دیا۔

مداح تصاویر دیکھ کر ناصرف خوش دکھائی دیے بلکہ حیرانی کا بھی اظہار کیا__فوٹو: اسکرین شاٹ
مداح تصاویر دیکھ کر ناصرف خوش دکھائی دیے بلکہ حیرانی کا بھی اظہار کیا__فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب نورا کو یوں دیکھ کر مداح ناصرف خوش دکھائی دیے بلکہ حیرانی کا بھی اظہار کیا۔ کسی نے نورا کی آنکھوں کی تعریف کی تو کسی نے محض ایموجی سے اظہارِ خیال کیا۔

مزید خبریں :