پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

وہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا— فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا— فوٹو:فائل 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے  واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔

عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔

مزید خبریں :