پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملے

ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں این اے 133کی نشست پر2018 کے الیکشن کے مقابلے میں42ہزار888ووٹ کم ملے— فوٹو: فائل
ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں این اے 133کی نشست پر2018 کے الیکشن کے مقابلے میں42ہزار888ووٹ کم ملے— فوٹو: فائل 

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے کامیابی حاصل کرلی تاہم ن لیگ کو 2018کے عام انتخابات کے مقابلے میں کم ووٹ ملے ہیں۔

تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں این اے 133کی نشست پر2018 کے الیکشن کے مقابلے میں42ہزار888ووٹ کم ملے جبکہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پرویزملک نے 89ہزار699 ووٹ لیے تھے۔

پیپلزپارٹی کے اسلم گِل نے 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 ہزار 728 ووٹ زیادہ حاصل کیے جبکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں 5585 ووٹ لیے تھے۔

2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے اعجازچوہدری نے77ہزار293ووٹ لیےتھے تاہم این اے133کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں تھا۔

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارجمشیدچیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے۔

2018کے عام انتخابات میں این اے133میں51.89 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئےتھے جبکہ ضمنی الیکشن میں این اے133میں 18.59 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزید خبریں :