کھیل
Time 06 دسمبر ، 2021

ڈھاکا ٹیسٹ: قومی کھلاڑیوں نے بارش کی وجہ سے ڈریسنگ روم میں کرکٹ کھیلنا شروع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر مختلف ویڈیو جاری کیں جس میں بابر اعظم سمیت قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ —فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر مختلف ویڈیو جاری کیں جس میں بابر اعظم سمیت قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ —فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بارش کی وجہ سے 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد میچ روک دیا گیا ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ بارش کے باعث رکنے کی وجہ سے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کردیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر مختلف  ویڈیو جاری کیں جس میں  بابر اعظم سمیت قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔

دوسرے روز صرف 6 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوا تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور گراؤنڈ کے عملے نے وکٹوں کو کورز سے ڈھانپ دیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔

مزید خبریں :