Time 06 دسمبر ، 2021
دنیا

سجی سنوری خاتون شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے پہنچ گئی

زیوات سے سجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ کے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ فوٹو: انڈین میڈیا
 زیوات سے سجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ کے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ فوٹو: انڈین میڈیا

بھائی کی شادی کی تقریب میں بہنیں ناصرف سب سے آگے آگے ہوتی ہیں بلکہ طرح طرح کے رسم و رواج کے باعث تمام مہمانوں کی نظریں بھی دلہے سے زیادہ ان کی بہنوں پر ٹکی رہتی ہیں۔

لیکن آج بھی کچھ خواتین ایسی ہیں جو اپنے بھائی کی شادی جیسے اہم موقع پر بھی غریب اور ضرورت مندوں کو نہیں بھولتیں اور اگر شادی کے موقع پر زیورات سے سجی خواتین یہ کام انجام دیں تو ایسے اقدامات کو ناصرف معاشرے میں سراہا جاتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی اچھے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں بھارتی ریاست بنگال میں بھی پیش آیا جہاں خوبصورت لباس زیب تن کیے زیورات سے سجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ کے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

دلہن کی شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے کی تصاویر ایک بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ہیں اور فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کا نام پاپیا کار بتایا گیا ہے۔

بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پاپیا کار نے یہ فلاحی کام اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر انجام دیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :