پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2021

بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں— فوٹو:فائل
سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :