06 دسمبر ، 2021
میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2 سال کردیا گیا ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میانمار فوج کے سربراہ نے آنگ سان سوچی کو جزوی معافی دیتے ہوئے ان کی 4سال قید کی سزا کم کرکے 2 سال کردی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز آنگ سان سوچی کو کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے 4 سال تک جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی تھی۔
اس کے علاوہ میانمار کے سابق صدر ون مائنٹ کو بھی ان ہی الزامات پر چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔