دنیا
Time 06 دسمبر ، 2021

آنگ سان سوچی کی 4 سال قید کی سزا میں کمی کردی گئی

آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2 سال کردیا گیا ہے۔ —فوٹو: اے ایف پی فائل
آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2 سال کردیا گیا ہے۔ —فوٹو: اے ایف پی فائل 

میانمار کی  معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے  دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2 سال کردیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  میانمار فوج  کے سربراہ نے آنگ سان سوچی کو جزوی معافی دیتے ہوئے ان کی 4سال قید کی سزا  کم کرکے 2 سال کردی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز آنگ سان سوچی کو کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت  نے 4 سال تک جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی تھی۔

اس کے علاوہ میانمار کے سابق صدر ون مائنٹ کو بھی ان ہی الزامات پر چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید خبریں :