Time 07 دسمبر ، 2021
پاکستان

وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے، وزیرصحت سندھ

وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے، وزیرصحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے صوبائی سطح پر اب 32 بیماریوں کی رپورٹنگ ہوسکے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کا فیصلہ دوراندیش نہیں چار سال کے بعد ان کی حکومت رہے گی یا نہیں جب دیکھیں گے۔

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکمہ صحت میں بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ ہماری اے ڈی پی کی اسکیمزتھی 18.5بلینزرکھے ہیں۔ 33آن گوئنگزاسکیمزمکمل کرنے جارہےہیں، این آئی سی وی ڈی فاطمید سمیت بہت سے ادارے ہیں جن کوگرانٹ دیتے ہیں۔

چائلڈ لائف فائونڈیشن اورپی پی ایچ آئی سے ایم آئی یوکیاہے،،بیسک ہیلتھ یونٹس میں ہم چاہتے ہیں کہ ماں اوربچے کے صحت کےپروگرام کوزیادہ فوکس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں اوربچے کے پروگرام پرتوجہ دینے سے اموات میں کمی آئی ہے۔ گورنمنٹ ڈسپینسریزتھرمیں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرشروع کروارہے ہیں، کمیونٹی مڈوائیف کے ذریعے بھی سہولیات دی جارہی ہے۔

وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاویونیورسٹیزمیں ہم نے سہولتیں بڑھائی ہیں، لور بون میرولیورٹرانسپلانٹ نشے کے عادی افراد کاسینٹر، گامانائیف سینٹرسمیت اہم سہولیات دی ہیں، کووڈ کے لیے 150بیڈ اسپتال بھی قائم کی ہے جس میں آئی سی یوبیڈزموجود ہیں۔

مزید خبریں :