پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2021

سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی

منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں: متاثرہ خاتون/ فائل فوٹو
منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں: متاثرہ خاتون/ فائل فوٹو

سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے جس سے انکار پر ملزمان نے آگ لگائی، خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔


مزید خبریں :