کھیل
Time 08 دسمبر ، 2021

آسٹریلیا میں ٹاس کیلئے بیٹ اچھالنے کا طریقہ کیوں استعمال ہورہا ہے؟

کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 میں ایک نیا تجربہ کیا کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن میں میچ کا ٹاس سکے سے نہیں بلکہ کرکٹ بیٹ (بلے)سے کرایا —فوٹو: فائل
کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 میں ایک نیا تجربہ کیا کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن میں میچ کا ٹاس سکے سے نہیں بلکہ کرکٹ بیٹ (بلے)سے کرایا —فوٹو: فائل 

کرکٹ  میں ہر دور کے حساب سے جدت آئی ہے اور وقت کے ساتھ، ساتھ اس کھیل میں نت نئے تجربے کیے گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے  2018 میں ایک نیا تجربہ کیا کہ آسٹریلیا کی  بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن میں میچ کا ٹاس سکے سے نہیں بلکہ کرکٹ  بیٹ (بلے)سے کرایا۔

رپورٹس کے مطابق ٹاس کے اس نئے انداز میں  اووے ٹیم کا کپتان  ٹاس کی کال دیتا ہے اور بلے کی دونوں سائیڈ میں سے ایک کا انتخاب کرتا ہے  جس کے بعد دوسرا کپتان بلے کو ہوا میں اچھالتا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  بلے کا ہوا میں  ایک بار  مکمل گھومنا ضروری ہے اور یوں  ٹاس جیتنے والے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

بگ بیش لیگ کی سربراہ کم میک کونی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اس تبدیلی کو پسند نہیں کرتے لیکن میں چیلنج کرتی ہوں کہ آخری بار کسی نے سکے کا ٹاس کب توجہ سے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم لوگوں اور بچوں کیلئے ٹاس کا زیادہ موزوں طریقہ سامنے لائے ہیں۔

اس کے علاوہ بگ بیش لیگ کی سربراہ نے ان خدشات کو بھی دور کیا کہ  ٹاس کا  نیا انداز سکے کے مقابلے میں کم قابل اعتماد ہے۔

رپورٹس کے مطابق  ٹاس کیلئے  جو بیٹ استعمال کیا جائے گا اسے خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :