کھیل
Time 08 دسمبر ، 2021

پیٹ کمنز 1962 کے بعد ایشز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان

پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: کرک انفو
پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: کرک انفو

پیٹ کمنز تقریباً 50 برس بعد ایشز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں جاری ہے اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 39 اور اولی پوپ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے 38 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پیٹ کمنز آسٹریلیا کی جانب سے ایشز سیریز میں 1962 کے بعد ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 1962 میں رچی بینوڈ نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :