وکی اور کترینہ کے معاوضوں میں کتنے کروڑ کا فرق ہے؟

کترینہ ایک اشتہار کے 6 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں جبکہ وکی کے ایک اشتہار کا معاوضہ 2 سے 3 کروڑ ہے۔فوٹوفائل
کترینہ ایک اشتہار کے 6 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں جبکہ وکی کے ایک اشتہار کا معاوضہ 2 سے 3 کروڑ ہے۔فوٹوفائل

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور شادی کی تقریب کے حوالے سے اب تک بھارتی میڈیا پر کئی دعوے کیے جاچکے ہیں۔

وکی اور کترینہ کا شمار کامیاب بالی وڈ اداکاروں میں کیا جاتا ہے  اور دونوں کے کامیاب کیرئیر کی بدولت ان کی آمدنی سے متعلق بھی باتیں ان دنوں میڈیا میں زیر بحث ہیں۔

کترینہ اپنی ایک فلم کے لیے 11 کروڑ کا معاوضہ لیتی ہیں جب کہ کترینہ کے ہونے والے شوہر کی ایک فلم کا معاوضہ 3 سے 4 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

کترینہ ایک اشتہار کے 6 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں اور وکی کے ایک اشتہار کا معاوضہ 2 سے 3 کروڑ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر کترینہ اور وکی کی سالانہ آمدنی کے حوالے سے بتایا گیا تھا جس کے مطابق کترینہ کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے اور وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں اور وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :