کترینہ کی شادی، سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کو نہ چھوڑا

گزشتہ کچھ دنوں میں سلمان خان پر متعدد میمز بنائی گئیں جس سے صارفین بے حد محظوظ ہوئے—فوٹو: سوشل میڈیا
گزشتہ کچھ دنوں میں سلمان خان پر متعدد میمز بنائی گئیں جس سے صارفین بے حد محظوظ ہوئے—فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کو فراموش نہ کرسکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف اچھے دوست رہ چکے ہیں اور کئی عرصے تک یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دونوں شادی کرلیں گے تاہم اداکاروں کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ میڈیا پر سلمان خان کے بعد کترینہ کا نام اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا جو کہ آئندہ برس عالیہ بھٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے گزشتہ کچھ دنوں میں سلمان خان پر متعدد میمز بنائی گئیں جس سے صارفین بے حد محظوظ ہوئے۔

ایک میم میں معروف فلم 3 ایڈیٹس کا یادگار سین شیئر کیا گیا جب عامر خان اپنے دوستوں کے ہمراہ شادی میں چھپ کر جاتے ہیں، اداکار عامر خان کے چہرے پر سلمان خان کا چہرہ جب کہ اداکار شرمن جوشی کے چہرے پر رنبیر کپور کا چہرہ لگادیا گیا۔

اس میم میں کرینہ کپور کو بھی کترینہ کیف بنایا گیا جو سلمان خان کو گھور رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے سلمان خان کی تصویر کو ایڈٹ کیا اور بتایا کہ سلمان خان وکی اور کترینہ کی شادی میں باڈی گارڈ کے فرائض انجام دیں گے۔

کچھ دیگر میمز ملاحظہ کریں۔


مزید خبریں :