پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2021

پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا ہوگیا؟ اعدادو شمار جاری

پاکستان پر طویل المدتی قرض 20 ہزار 12 ارب روپے ہے: فائل فوٹو
 پاکستان پر طویل المدتی قرض 20 ہزار 12 ارب روپے ہے: فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرض 13 ہزار 811 ارب روپے ہوگیا اور اندرونی قرض 26 ہزار 467 ارب پر جا پہنچا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا بتاناہےکہ پاکستان پر طویل المدتی قرض 20 ہزار 12 ارب روپے اور مختصر مدت کا قرض 6 ہزار416 ارب روپے ہے۔