کھیل
Time 08 دسمبر ، 2021

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کونسے 2 پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹیسٹ پلئیرز کی نئی  رینکنگ جاری کردی ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرارجبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔

پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبرپر موجود ہیں ۔

اس کے علاوہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبرہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

 رینکنگ میں بھارت کے میانک اگر وال اور نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے لمبی چھلانگ لگائی جس کے بعدمیانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11 ویں اور اعجاز پٹیل 23 درجے بہتری کے بعد 38 ویں نمبر پر آ گئے۔

مزید خبریں :