Time 08 دسمبر ، 2021
پاکستان

حکومت نے رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی

وفاقی حکومت نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔

حکومت نے رانا شمیم کو پرونشل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) پر ڈال دیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ رانا شمیم کو پی این آئی ایل پر ڈال دیا ہے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)  میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن 23 مارچ کو لانگ مارچ کرے تو راستے بند ہونے کا واویلا نہ کرے ، 23 مارچ سے چند روز قبل جی ٹی روڈ بند ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید خبریں :