09 دسمبر ، 2021
فائزر اور بائیو این ٹیک فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انکی کووڈ19 ویکسین کا 3 شاٹ کا کورس کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کو بے اثر کرنے کے قابل ہے۔
بائیواین ٹیک اور فائزر نے کہا ہے کہ اسکی کووڈ 19 ویکسین کے تین شاٹ کا کورس لیبارٹری ٹیسٹ میں نئے اومی کرون ویرینٹ کوبے اثر کرنے کے قابل رہا ہے۔
فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو وہ مارچ 2022 میں اپ گریڈ شدہ ویکسین فراہم کر سکتے ہیں۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں ویکسین کی تیسری خوراک سے اینٹی باڈیز میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ تیسرے شاٹ کے تقریباً ایک ماہ بعد لیے گئے خون کے نمونوں میں اومی کرون ویرنٹ کو بے اثرپایا گیا۔
فائزر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے مقابلے کیلئے کووڈ ویکسین کا بوسٹر شاٹ بہترین آپشن ہے۔