Time 09 دسمبر ، 2021
پاکستان

ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کا مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ریڈزون میں دھرنے کا اعلان

ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی ،سروس اسٹرکچر اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے: ینگ ڈاکٹرز/ فائل فوٹو
 ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی ،سروس اسٹرکچر اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے: ینگ ڈاکٹرز/ فائل فوٹو

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیر اعلیٰ  عبدالقدوس بزنجو سے آج مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہونے کی صورت میں کل سے ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہونے اور کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دینے اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر حنیف لونی نے سول اسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی، سروس اسٹرکچر اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعلیٰ مذاکرت میں سنجیدہ نہیں ہیں، ہمارے گرفتار ڈاکٹرز دس روز سے جیل میں ہیں  مگر ہم نے عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے انتہائی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ آج مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہوئے تو کل ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہو کرریڈ زون میں دھرنا دیں گے اور  ینگ ڈاکٹرز صرف بلوچستان ہی میں نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر ایمرجنسی سے دستبردار ہوں گے۔

مزید خبریں :