Time 09 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور: گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کے کیس میں نیا موڑ، ملزم لڑکی کا شوہر نکلا

لاہور: سندر میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں نیا موڑ آگیا۔

گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں پولیس کا کہنا تھا کہ طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اس سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

پولیس نے گزشتہ روز ملزم حید علی کو گرفتار کیا تھا: فوٹو پنجاب حکومت
پولیس نے گزشتہ روز ملزم حید علی کو گرفتار کیا تھا: فوٹو پنجاب حکومت

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جس پر پولیس نے حیدر علی نامی ملزم کی گرفتاری کی تھی۔

تاہم اب اس کیس میں نیا موڑ سامنے آیا جس کے مطابق ملزم حیدر علی نے لڑکی سے نکاح کررکھا تھا۔

حیدر علی اور لڑکی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کو کیک بھی کھلارہے ہیں۔


مزید خبریں :