کاروبار
Time 09 دسمبر ، 2021

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر سستاہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا البتہ عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7 ڈالر کم ہوگیا ہے جس کا اثر آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں نظر آئے گا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :