09 دسمبر ، 2021
گوجرانوالہ میں مبینہ طورپرپسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں پیش آیا جہاں محلے دار 16 سالہ خدیجہ اور 36 سالہ اویس دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کے والدین نے ایک ماہ قبل اس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی حافظ آباد میں کر دی تھی۔
پولیس کے مطابق شادی کے بعد بھی خدیجہ اور اویس میں رابطہ رہا خدیجہ واپس اپنے گھر آئی تو دونوں نے مقامی قبرستان میں جا کر ایک ساتھ زہریلی گولیاں کھا لیں ،جس کے باعث لڑکی موقع پر جبکہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔