دنیا
Time 09 دسمبر ، 2021

بپن راوت کی ہلاکت، بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا

فضائی حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت و دیگر افراد کی کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی اور تمام لاشوں کو نئی دہلی پہنچادیا گیا ہے— فوٹو: اےا یف پی
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت و دیگر افراد کی کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی اور تمام لاشوں کو نئی دہلی پہنچادیا گیا ہے— فوٹو: اےا یف پی

 بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بتایا کہ روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ’سلور‘ ائیر بیس سے بدھ کی صبح 11 بج کر 48 منٹ پر اڑا، ہیلی کاپٹر کو سوا 12 بجے لینڈ کرنا تھا، ہیلی کاپٹر کا لینڈنگ سے 7 منٹ پہلے ائیر بیس سے رابطہ منقطع ہوا۔

گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے— فوٹو: اےا یف پی

انہوں نے بتایا کہ انکوائری ٹیم نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے ، حادثے میں ہلاک بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت و دیگر افراد کی کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی اور تمام لاشوں کو نئی دہلی پہنچادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حادثے میں بچ جانے والا واحد زخمی گروپ کیپٹن ورون سنگھ ملٹری اسپتال میں لائف سپورٹ پر ہے جسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :