Time 10 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

وکی کے بھائی اور کترینہ کی بہن نے نوبیاہتا جوڑے کا استقبال کیسے کیا؟

سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کے لیے مداحوں سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے: فوٹو سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کے لیے مداحوں سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے: فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے لیے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کے لیے مداحوں سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کترینہ کے دیور سنی کوشل کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بھابھی کو ویلکم کہا گیا۔

سنی کوشل نے بھائی بھابھی کی پھیرے لیتے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی،خاندان میں خوش آمدید پرجائی جی۔

کترینہ کے دیور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے  دعائیہ کلمات بھی لکھے کہ  ’اس خوبصورت جوڑے کو ڈھیروں محبتیں اور خوشیوں بھری زندگی ملے۔‘

دوسری جانب کترینہ کی بہن ایزابیل کیف نے بھی بہنوئی وکی کوشل کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا۔

ایزابیل نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وکی کی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ گزشتہ روز میری زندگی میں ایک بھائی کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :