دنیا
Time 10 دسمبر ، 2021

نائیجیریا میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 9 نمازی جاں بحق

مقامی افراد نے کئی افراد کے اغواکا دعویٰ کیا ہے، غیرملکی خبررساں ایجنسی— فوٹو:فائل
مقامی افراد نے کئی افراد کے اغواکا دعویٰ کیا ہے، غیرملکی خبررساں ایجنسی— فوٹو:فائل

نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 9 نمازی جاں بحق ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

رپورٹس میں مقامی افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم نائیجیرین پولیس نے حملے میں 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسجد میں فائرنگ کا واقعہ بدھ کو پیش آیا جبکہ فائرنگ سے متعدد زخمی نمازی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :