11 دسمبر ، 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی سے پانی کی بوتل کا ڈھکن کھلوانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو ر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول میز پر پڑی ایک پانی کی بوتل کو اٹھاتے ہیں اور اس کا ڈھکن کھولنے کی کوشش کرتے ہیں، تب ہی ساتھ میں بیٹھے سعید غنی ان کی مدد کرنے کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں۔
جس کے بعد بلاول پانی کی بوتل سعید غنی کو تھمادیتےہیں ۔
تاہم سعید غنی ڈھکن کھول کر بوتل بلاول کو دیتے ہیں جس کے بعد وہ پانی پیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بلاول کے اس اقدام کو اشرافیہ کا اقدام قرار دیا اور سوال کیا کہ بلاول اتنا چھوٹا کام خود کیوں نہیں کرسکتے؟
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلاول پر کی جانے والے کچھ تنقیدی تبصرے درج ذیل ہیں۔
دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے بلاول کے اس عمل کی حمایت کی اور کہا کہ جب آپ 20 کیمروں کے سامنے بیٹھے ہوں اور سب کا فوکس ہوں تو کسی بھی دوست سے مدد لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا صارفین نے حمایت میں ٹوئٹس اور تبصرے کیے ہیں۔